اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بیلجیئم کو پاکستانی کمپنی روزانہ ایک لاکھ ماسک فراہم کریگی

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)پاکستان میں قائم ٹیکسٹائل کمپنی بیلجیئم کو ایک لاکھ ماسک روزانہ فراہم کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم کی حکومت کرونا وائرس کے پھیلاوکی روک تھام کے لیے ملک میں لگائے جانے والے لاک ڈائون کو 4 مئی سے مرحلہ وار اْٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس دوران طبی ماہرین نے ہر شہری کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بیلجئین

حکومت اپنے ہر شہری کو کم از کم ایک ماسک مفت فراہم کرے گی، یہ ماسک مقامی حکومتوں کے ذریعے خریدے اور تقسیم کیے جائیں گے۔اس صورتحال میں پاکستان میں قائم ا سٹار میڈ نامی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے مالکان اور ریجن کے تمام مقامی مئیرزطبی بنیادوں پر تیار کردہ ماسک فراہم کرنے کے معاہدے کر رہے ہیں۔کمپنی کے مالک و نسینٹ سابستئین کے مطابق ان کی پاکستان میں موجود کمپنی فی الحال 50 ہزار ماسک روزانہ کی بنیاد پر بنانا شروع کررہی ہے جس کی اگلے ہفتے تک پروڈکشن 1 لاکھ تک پہنچا دی جائے گی۔اس موقع پر بیلجیئم میں قائم پاک- بینیلکس اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستانی ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کو تجویز کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ کریں اور بین الاقوامی معیار کے کپڑے سے بنے ہوئے فیس ماسک مہیا کرنے کے بارے میں سوچیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…