اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نیوز چینل اے آر وائے میں 8افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔ دفتر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اے آر وائے کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے پیغام شیئر کیا ہے کہ اسلام آباد میں 20ملازمین کے بلاترتیب کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، 8افراد میں
کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد آفس میں کرونا مریض سامنے کے بعد دفتر بند کر دیا گیا ہے ۔ اب فیصلہ کیا ہے کہ باقی تمام ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ سینٹائزر کے استعمال یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے ۔ جب تک ملازمین کے ٹیسٹ نہیں ہو جاتے تب تک سب اپنے گھروں میں ہی رہیں گے۔
As a precautionary measure random testing was done in ARY Isb office ,8 reported positive out of 20 tests, 2 have shown symptoms.We have closed our isb office ,all staff will be tested and office to be sanitised.Till all staff is tested employees have been asked to stay at home.
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) April 27, 2020