اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی گئی اور مہنگی چیزیں بیچنے پر 3 دکانیں سیل اور2 دکانداروں کو گرفتارکرلیا گیا۔وزیراعظم کی ذخیرہ خوروں اور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت پر اسلام اباد میں عمل درآمد شروع ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ نے سیکٹرجی 6 اور 7 کی مارکیٹس میں چھاپے مارے اور قیمت سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر2 دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ منافع خوروں کیخلاف 51 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔اس کے علاوہ اسلام ا?باد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس اور انتظامیہ نے کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام آباد میں ایک ماہ میں دفعہ 144 کی464 خلاف وزریاں کی گئیں اور1989 شہری حراست میں لیے گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈبل سواری کے 303 مقدمات درج کرکے1370 افراد کوگرفتار کیا گیا۔ کاروں اور دیگرگاڑیوں میں زیادہ افراد بٹھانے پر 39مقدمات درج ہوئے۔ ان واقعات میں 184 شہریوں کو حوالات میں بند کیا گیا۔اسلام آباد میں دکانیں کھولنے پر60 مقدمات درج کرکے 114شہری گرفتار ہوئے۔ سماجی میل جول کی خلاف ورزی پر41 مقدمات میں 250 افراد گرفتار ہوئے۔