اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو پیر کو طلب کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کررہا ہے اور انہیں پیر کو نیب لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ۔نیب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو میاں جاوید لطیف
کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔خیال رہے کہ میاں جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ہیں ،ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہے۔میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ نیب لاہور میں پیش ہوتے رہے ہیں۔