جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کنٹریکٹ ملازمین کی 5 ماہ سے تنخواہیں بند، ایک طرف تنخواہیں بند تو دوسری طرف لاک ڈائون، ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، فاقہ کشی پر مجبور

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) ایک تو حکومت کی طر ف سے پانچ مہینوں کی تنخواہیںبند ہے، دوسرا لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں اور رمضان المبارک کا مہینہ بھی آگیاملازمین کے گھر کے چو لہے ٹھنڈے پڑ کئے ہیں۔اس لئے حکومت سے درخواست ہیں کہ ان ملازمین کو جلد ازجلد تنخواہیں ادا کی جائے۔ موبائل ہسپتال پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس سٹاف کورونا وائر س کے خلاف قبائلی اضلاع عوام کے خدمت کیلئے حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکرڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

کنٹریکٹ ملازمین کی 5مہینوں سے تنخواہیں بند ہے کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جس سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ موبائل ہسپتال پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین کورونا وائر س کے خلاف قبائلی اضلاع عوام کے خدمت کیلئے حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکرڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت پروجیکٹ/کنٹریکٹ ملازمین کا اپنے ریگولرائزیشن اوراپنے حقوق مانگنے کا مطالبہ کیا۔جس میں حکومت کیطرف سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوا، آل پراجیکٹ ملازمین کا کہنا ہے۔کہ پراجیکٹ ملازمین کی تحفظ اور مطالبات کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔ ملازمین کے مطالبات کو من و عن سے تسلیم کیا جائے ۔ قبائلی اضلاع کے تمام ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کو بہت جلد مستقل کردئیے جائیں ۔ کنٹریکٹ ملازمین کے پانچ مہینوں کے تنخواہیں بند ہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں جس سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبو ر ہوگئے ہیں۔ مختلف مواقعوں پر اعلانات ہونے کے بائوجود قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کے پراجیکٹ ملازمین ابھی تک مستقل نہیں کئے گیے ہیں۔ ان تمام ہیلتھ پراجیکٹ جسمیں EPIگاوی ،آئی کئیر پروگرام ،موبائل ہسپتال پروگرام، ایڈ ز کنٹرول پروگرام، ملیریا کنٹرول، ٹی بی، ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ہیلتھ سیکٹر ریفارم یونٹ اور دیگر بہت سارے ہیلتھ پراجیکٹ شامل ہیں۔ اور یہ تمام ہیلتھ پراجیکٹ 15/20سالوں سے مختلف قبائلی اضلاع جسمیں باجوڑ ،مہمند، خیبر،

اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اور تمام ایف آرز کے اضلاع میںکام کررہے ہیں۔ لہٰذا ہم تمام قبائلی اضلاع ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کی طرح قبائلی اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کو بھی مستقل کئے جائیں۔ اور تمام ملازمین مستقلی کی سمری کو پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر اسے صوبائی اسمبلی سے پاس کردیا جائیں۔ اور ان تمام پراجیکٹ ہیلتھ ملازمین کو تمام مراعات اور اپنے جائز حقوق دئیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…