جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟جہاں میری سوچ ختم ہوتی ہے وہاں فواد چوہدری کی شروع ہوتی ہے، اسد عمر کی انٹرویو میں دھماکہ خیز باتیں

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن کو نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلے لو دو کی کوئی یقنین دہانی نہیں کروائی، فواد چوہدری نے اگرایسا کچھ کہا ہے تو زیرک سیاستدان ہیں، میری جہاں سیاسی سوچ ختم ہوتی ہے ان کی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم محدود ٹیسٹ کررہے ہیں۔

پچھلے 10سے 12 روز میں کیسز کی تعداد بڑھی کیونکہ ٹیسٹنگ بڑھائی گئی ہے۔ پچھلے 10 روز میں ویٹی لیٹرز پرموجود مریض اسٹیبل ہیں۔ ویٹی لیٹرزکی تعداد آیندہ چند روز میں بڑھ جائیگی۔ وینٹی لیٹرز کی تعداد آئندہ چند روز میں بڑھ جائے گی۔ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ذمہ داراور سینیر ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔یہ کہنا کہ سارے ملک میں یکساں فیصلے کیے جائیں تو یہ غیرمنطقی ہے۔ نمازیں اور تراویح بھی گھروں پرادا کرنی چاہییں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔ ممکن ہے کچھ ہسپتالوں میں 80 فیصد گنجائش بھرگئی ہو۔ پیر سے اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کا آغاز کردیا جائیگا۔ ہم باربار کہتے ہیں توازن کے ساتھ فیصلے کریں۔ ہمارے پاس مزدوروں کی مکمل معلومات ہی نہیں ہیں۔18 ویں ترمیم اچھا اقدام تھا، لیکن کچھ کمی نظر آرہی ہے۔18ویں ترمیم میں کچھ سقم نظر آئے ہیں۔ جب تک وفاق اور صوبے ساتھ مل کرکام نہیں کریں گیمعاملات حل نہیں ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر بیٹھ کر بات کرسکتی ہیں۔ یہ اختیارات کی جنگ کا سلسلہ نہیں ہے، ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کوئی اختیار صوبوں سے نہیں لینا چاہتے۔ اسد عمر نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا آرمی چیف کی توسیع سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن کو نیب آرڈیننس میں ترمیم کیلے لو دو کی کوئی یقنین دہانی نہیں کروائی، فواد چوہدری نے اگرایسا کچھ کہا ہے تو زیرک سیاستدان ہیں، میری جہاں سیاسی سوچ ختم ہوتی ہے ان کی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔ آرڈیننس کی ایک مدت ہوئی ہے، جب تک پارلیمنٹ منظور نہیں کرتی، تو وہ قانون نہیں بن سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…