اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر گھر میں کھیلتے بچوں کیساتھ معصوم 7سالہ بچی بھی کھیل رہی تھی ، شور کی آواز سے تنگ آکر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سات سالہ معصوم ایشال اپنے گھر کے صحن میں بچوں کیساتھ کھیل رہی تھی جس کی وجہ سے پورے گھر میں شور کی آوازیں آرہی تھیں ۔گھر کی اوپر والی منزل پر چچا فضل حیات رہتا تھا ۔ چچا نے غصے میں آکر اپنی معصوم بھتیجی پر
فائرنگ کھول دی جس کی وجہ سے بچی کی جان چلی گئی ۔ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد گھر سے بھاگ گیا، پولیس اس کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارہی ہے ۔ سات سالہ بچی کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا ہے ،بچی کے والد کی طرف سے درخواست پر اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارجارہے ہیں ۔