بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کیخلاف کوئی انتہائی اقدام نہ اٹھائیں،تحریک انصاف کے بعض سینئر رہنما اور وزراء حق میں بول اٹھے،ہارڈ لائنرز جہانگیرترین کیخلاف سختی کے خواہاں، وزیراعظم کودھماکہ خیز مشوروں کا انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بعض سینئر رہنما اور وزراء جہانگیر ترین کے حق میں بول اٹھے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ ترین کے خلاف کوئی انتہائی اقدام نہ اٹھائیں اس سے پارٹی مزید تقسیم ہوگی اور پنجاب سمیت مرکز میں بھی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی،وزیر مواصلات مراد سعید اور سینیٹر فیصل جاوید آٹا چینی سکینڈل کی رپورٹ میں نام آنے کے باوجود جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالنے کے انتہائی اقدام کے خلاف ہیں اور ان کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین نے پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی میں اہم کردار ادا کیا اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اس لیے انھیں اتنی بڑی سزا نہ دی جائے ورنہ ان کے حامی اراکین پارلیمنٹ حکومت کیلئے پنجاب اور مرکز دونوں میں مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر موجود ہارڈ لاینرز شہزاد اکبر،شہباز گل،اعظم خان وزیر اعظم،عمران خان کو مسلسل مشورے دے رہے ہیں کہ وہ فرانزک رپورٹ آنے پر جہانگیر ترین کے خلاف جتنی سخت کاروائی کرینگے اتنا ہی عوام میں ان کا قد بڑھے گا جبکہ سینئر پارٹی رہنما جہانگیر ترین کو صفائی کا مکمل موقع دینے کے حق میں ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اب وزیراعظم فرانزک رپورٹ کے انتظار میں ہیں اور یہ رپورٹ آتے ہی وہ جہانگیر ترین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرینگے دوسری طرف ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایسے اراکین پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی جن کے ترین سے قریبی روابط ہیں ان کی ایک سول ادارے نے نگرانی شروع کردی ہے اور ان کی سرگرمیوں کو بھی مکمل مانیٹر کیا جارہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…