اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)نے میر شکیل الرحمن کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے اراضی کیس میں میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیس نہیں ہوئے، انہوں نے نیب کے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا۔