اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد کے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 277ہو گئیں ہیں جبکہ مزید کیسز میں اضافے کے بعدمتاثرین کی تعداد 13ایک سو 91 تک پہنچے گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اب تک 12 اموات اور 462 نئے کیسز رپورٹ
ہو چکے ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 71 کیسز اور 5 اموات، سندھ میں 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں، پنجاب میں 52 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ایک نیا کیس اور ایک ہلاکت جبکہ اسلام آباد میں 12 نئے کیسز، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔