مٹیاری(این این آئی) سندھ کے شہر مٹیاری میں میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ کرونا مریضہ 2 دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، خاتون کی میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس
میں مبتلا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثا کے حوالے کردی تھی، مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق ٹیسٹ کے نمونے لے کر مریضہ کے گھر اور 2 کالونیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔