کراچی(این این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کے پیش نظر سندھ میں حجاموں نے گھر گھر جا کر بال تراشنا شروع کر دیا۔حکومتی امداد کے طویل انتظار سے مایوس سندھ کے رہائشی حجام اقبال نے اپنے اووزار لے کر رزق کی تلاش میں شہروں سے نکل کر بچوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے گوٹھوں اور قصبوں کا رْخ کر لیا اور گھر گھر جا کر بچوں بڑوں کے بال کاٹ کر
راشن خریدنے کے لیے اپنا روزگار شروع کر دیا ہے۔حجام اقبال کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کاروبار بند ہے حکومت سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی جس کے باعث گھر گھر جاکر کام کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔اقبال کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مشورے پر کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کا سخت اقدامات کرنا اچھا قدم ہے تاہم بے روزگار دھاڑی دار افراد کے لیے حکومتی امداد کی فراہمی پر بھی فوری عمل کرنے کی ضرورت ہے۔