کراچی (این این آئی)رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ ساڑھے 26 فیصد کمی کے ساتھ 17ارب 260 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال جولائی ۔مارچ 2019-20ء کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 2.2 فیصد
اضافہ کے ساتھ 17ارب 45کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال کے 9ماہ کے دوران درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 14فیصد کمی کے ساتھ 34ارب81کروڑ ڈالر رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق مارچ2020ء کے دوران درآمدات ایک ارب 80کروڑ ڈالر کی برآمدات جبکہ 3ارب 30کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی۔