جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اس سے قبل صرف ان لوگوں کا ہی ٹیسٹ ہوا جس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، تاہم اب تمام لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائے گے

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد پچاس ہزار یومیہ ہوجائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی

تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھا کر پاکستان اگلے ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 50،000 کرونا کے ٹیسٹ کر نے کی صلاحیت حاصل کر لے گا ۔اگلے ماہ کرونا کی لہر بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تعداد بڑھائی گئی ہے۔این ڈی ایم اے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں کرونا کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل صرف ان لوگوں کا ہی ٹیسٹ ہوا جس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…