اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید توسیع ، ترجمان وزارت ہوابازی کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے ائیرپورٹس سے بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے مگر اس دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔
ترجمان وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز کے ذریعے یکم سے 10 مئی تک 4 ہزار 3 سو 70 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ اس دوران مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کے لیے 36 فلائٹس چلائی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پروازیں سعودی عرب، قطر، بحرین، ترکی، کینیا، سوڈان اور انگلینڈ سے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔