ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا ویکسین تیار ہوچکی بس اس کے تجربات جاری ہیں، معروف ڈاکٹر نے ڈاکٹر ظفرمرزا کی بات کو جھٹلا دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈاکٹر جاوید اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا ویکسین تیار ہوچکی ہے بس اس کے تجربات جاری ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کرونا ویکسین تیار ہوچکی ہے بس اس کے تجربات جاری ہیں، پہلے جانوروں اور پھر انسانوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات میں وقت لگتا ہے اس کے بعد ویکسین کی پروڈکشن ہوتی ہے، ویکسین کی تیاری کے بعد بھی دو سے تین فیز ہوتے ہیں، امید ہے کچھ دنوں میں فیز ون پرکام شروع ہوجائیگا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کرونا ویکسین سے متعلق بہت سے گروپس کام کررہے ہیں، چین میں ہی صرف 9 کمپنیاں کرونا ویکسین پر کام کررہی ہیں، چین کی ایک کمپنی ہمارے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی کرونا ویکسین سے متعلق کام اور ریسرچ ہورہی ہے، ووہان سے کرونا وائرس باہر نکلا تو اس کا اسٹرکچر تبدیل ہوتا رہا، پاکستان میں موجود کرونا وائرس اور ووہان والے وائرس میں فرق ہے، دونوں کرونا وائرس کے اسٹرکچر میں زیادہ فرق نہیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہمیں یک زبان ہوکر عوام کو ایک پالیسی دینی ہے، کرونا وائرس کے خلاف ہم تنہا نہیں لڑ سکتے مل کر کام کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے تو ہونا چاہئے صرف نام کا لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہئے، لاک ڈاؤن کرنا ہے تو ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی ویکسین تیارنہیں ہو رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…