اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں، 5 نرسیں کوروناوائرس کا شکار ہوئیں،ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن سولجرز پر وار جاری ہے،
گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں، 5 نرسوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسی دوران ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین بھی کورونا کا شکار ہوئے۔کوروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی گئی، ہیلتھ پروفیشنلز بارے رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد 345 ہو گئی، اب تک 165 ڈاکٹروں، 49 نرسیں اور 131 دیگر اسپتال ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 125 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ ملک بھر میں زیرعلاج 124 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہیں۔وزارت صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے تاحال 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکیہیں اور 82 ہیلتھ پروفیشنلزصحتیاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب 55ڈاکٹر، 16نرسیں،22 ہیلتھ اسٹاف، کے پی 35 ڈاکٹر، 6 نرسوں، 31ہیلتھ اسٹاف، سندھ کے 28 ڈاکٹروں، 17 نرسوں، 27 ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار ہوئے۔اسی طرح اسلام آباد کے 13 ڈاکٹر، 7 نرسیں، 12 ہیلتھ سٹاف، گلگت بلتستان کے ایک ڈاکٹر،17 ہیلتھ اسٹاف، بلوچستان 32 ڈاکٹرز، 3 نرسیں، 20 ہیلتھ سٹاف اور آزاد کشمیر کے ایک ڈاکٹر، ہیلتھ اسٹاف کے3ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔