ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی مرکزی لیب کی انچارج مالیکیولر بیالوجسٹ عندلیب حنیف نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عندلیب حنیف اور لیب کے دیگر عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عندلیب حنیف کو نقد انعام بھی دیا جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے اوپن ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو ہر ماہ اضافی تنخواہ دیں گے اور کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کی محنت کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ کورونا ٹیسٹنگ کی لیب میں کام کرنے والے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے، جانفشانی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت ریسرچ کے حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مرکزی لیب میں روزانہ 2ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ اب تک 28 ہزار سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ اس لیب سے ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے اور موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔

سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔رمضان المبارک میں گھر رہیںاور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر جواد رفیق ملک کیلئے تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے۔کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلائوروکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے۔ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون کے لئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انتظامی افسران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی سہو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل پائیگاہ میں اغواء کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال کے قریب موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…