جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں، گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی (نیوز ڈیسک)ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں کراچی میں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامی مشینری نظر نہیں آرہی۔رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے،

ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیا۔شہر کے مختلف بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والا خربوزہ 100 سے 120 روپے کا ہوگیا، 40 روپے فی درجن ملنے والے درجہ دوم اور سوم کے کیلے 80 سے 120 روپے میں فروخت ہونے لگے۔80 روپے میں بکنے والا کیلا 150 سے 180 میں بکنے لگا ،گرما 100 سے 120 جبکہ تربوز 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا۔ دکاندار نے کہاکہ منڈی سے مہنگے ملنے والے پھل کم قیمتوں میں فروخت نہیں کرسکتے۔ سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ، لیموں فی کلو چار سے ساڑھے 400 ، 80 روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مختلف بازاروں میں 150 سے 180 فی کلو میں فروخت ہو تی رہیں جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی سے پریشان نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…