ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

چین اور جاپان کی کمپنیوں نے کرونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے پاکستان سے رابطہ کر لیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ پاکستان میں وائرس کی ویکسین تیار ہورہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں علاج کیلئے موجود ہوگی،ویکسین کی تیاری کیلئے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے، جاپان اور چین نے ٹرائل کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا جس پر افسوس ہے،

کورونا وباء سے متعلق پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلے گا،عوام رمضان المبارک میں رش والی جگہ سے گریز کریں،حکومت نے ٹیلی ہیلتھ نامی ایک ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اندورن یا بیرون ملک ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مشورہ دے سکیں گے۔ ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کیلئے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے لیکن پاکستان میں ویکسین بنانے کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔ڈاکٹر ظفر مراز نے وضاحت کی کہ چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کی ٹیسٹنگ و ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے جبکہ ہم نے ان سے مذکورہ ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے قواعد دستاویزات کی شکل میں طلب کی ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان میں اگلے چند ماہ میں ویکسین مل جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں انٹی وائرل دوائی پر بھی کام ہورہا ہے اور جاپان کے قونصل خانہ نے بھی ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ ہے،ہم نے جاپان سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائیگا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈاکٹر برادری مختلف شہروں میں پریس کانفرنس میں وائرس کا پھیلاؤ بننے والے اعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے نیک نیتی کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا کیونکہ وہ وائرس سے متعلق حقائق اور شعبہ صحت کی مجموعی مگر محدود استعداد کار سے بھی واقف ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مراز نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں رش والی جگہ سے گریز کریں۔ڈاکٹر مظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی پلٹ فارم یاران وطن متعارف کرایا گیا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفینشل خود کو رجسٹرڈ کرا کر حکومت کی کوشوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے ذریعے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو یاران وطن کے استعمال پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹیلی ہیلتھ نامی ایک ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اندورن یا بیرون ملک ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مشورہ دے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا مراحلہ ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ جو ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں تو ٹیلی ہیلتھ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 28لا کھ 50 ہزار 387 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وباء سے متعلق پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…