اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعمیراتی صنعت کھولنے کے اعلان کے بعد سیمنٹ مافیا متحرک ہوگیا اور بعض سمینٹ فیکٹری مالکان نے اچانک قیمتیں بڑھا دی ہیں جس کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور قیمت بڑھانے والی سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف کارروائی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے
جبکہ اس معاملے پروزیراعظم نے متعلقہ وزارت سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کو ماضی میں دی جانے والی غیر ضروری مراعات اور ٹیکس چھوٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ مافیا بارے انکوائری کی جائے تو یہ آٹا چینی اور آئی پی پیز سے بھی بڑا سکینڈل بنے گا۔