اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ٹماٹر 3روپے کلو ، چند ہفتے قبل 50 روپے پر فروخت ہونےوالےٹماٹر اب کاشتکار کوڑیوں کے دام فروخت کرنے پر مجبور

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص(این این آئی)میرپورخاص میں لاک ڈائون کی صورتحال نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے، صرف چند ہفتوں کے دوران ٹماٹرکی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے آئے ہیں جسے اب کوئی کوڑیوں کے دام بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔میرپورخاص اور گردونواح میں ٹماٹر کی فصل اب بھی اتر رہی ہے، صرف چند ہفتے قبل 50 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے والی

یہ فصل اب کاشتکار کوڑیوں کے دام فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔اس صورتحال میں ایک کاشتکارنے بتایاکہ ہم ٹماٹر توڑتے ہیں پھر 10 کلو کا شاپنگ بیگ بناتے ہیں اور وہ منڈی میں 30 روپے کا ایک شاپنگ بیگ فروخت ہوتا ہے یعنی ٹماٹر کی ہمارے پاس سے 3 روپے کلو کی فروخت ہے۔کاشتکار نے بتایا کہ اس قیمت میں ٹرانسپورٹ کا خرچہ پھر کمیشن بھی کٹے گا، اس کے علاوہ کاشتکار جو توڑائی کررہا ہے وہ بھی نہیں بچ رہی ہے۔کاشتکاروں کے مطابق ٹماٹر کی فصل مزید 2 ماہ تک چلے گی، تاہم موجودہ صورتحال سے مایوس بہت سے کاشتکاروں نے اپنی فصل پر ہل چلادیا اور کچھ اب بھی اچھے ریٹ ملنے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔کاشتکاروں نے کہاکہ موجودہ حالات نے نہ صرف ٹماٹر کی فصل مٹی میں ملادی ہے بلکہ آئندہ سیزن کیلئے دیگر فصلوں کا مستقبل بھی انتہائی غیر یقینی ہوگیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…