پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی۔۔۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔شاہ رخ خان نے لکھا، ’مجھے نہیں پتہ کہ میں اتنے پیار کا حقدار ہوں یا نہیں لیکن پھر بھی میں آپ سب کا شکرگزار ہوں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب کو بھی اتنا پیار ملے جتنا آپ لوگوں نے مجھے دیا ہے۔‘
شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی وڈ اداکار تھے جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوئرز ہیں۔اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پرینکا چوپڑا کے 77 لاکھ فالوئرز ہیں۔راجو ہیران کی فلم ’پی کے‘ میں کام کرنے والے انوشا شرما کو عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع چھ سال پہلے ہی مل سکتا تھا۔یہ راز خود انوشا شرما نے اپنی اس فلم کی تشہیری مہم کے دوران افشا کیا۔انوشکا نے بتایا کہ انھوں نے راجو کی فلم ’3 ایڈیئٹس‘ کے لیے بھی ٹیسٹ دیا تھا لیکن انھیں نہیں لیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو سو لڑکیوں نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے کوشش کی تھی لیکن آخر میں یہ کردار کرینہ کپور کو ملا۔انشا نے بتایا کہ خود راجو ہ ران اور عامر خان کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی اور ’پی کے‘ کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے دونوں کو یہ بات بتائی تو سب حیران رہ گئے۔بھارت میں پاکستانی ڈرامے زی گروپ کے نئے چینل زندگی پر دکھائے جا رہے ہیں پاکستانی ڈرامے زیادہ حقیقی ہوتے ہیں۔بھارتی ٹی وی پر ’ساس بہو سیریلز‘ کی خالق اور فلمی ہدایتکارہ ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ ان کا حقیقت سے قریب ہونا ہے۔حال ہی میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ بھارت کے پروگراموں کو پسند کرتے ہیں جبکہ یہاں کے ناظرین کو وہاں کے پروگرام پسند آتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہم یہاں لارجر دین لائف مناظر دکھاتے ہیں اور وہاں پر اصلیت کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عام زندگی کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے ان پروگراموں کو بھارت میں لوگ پسند کر رہے ہیں۔‘
بھارت میں پاکستانی ڈرامے زی گروپ کے نئے چینل زندگی پر دکھائے جا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے وہاں پاکستانی اداکاروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سلمان خان نے قطرینہ سمیت بالی وڈ کی اہم شخصیات کو اپنی بہن کی شادی میں مدعو کیا تھا’۔اپنی بہن ارپتا کی شادی میں سلمان خان نے اپنی سابق دوست قطرینہ کیف سے خوب مذاق کیا۔بامبے ٹائمز کے مطابق، حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں جیسے ہی سٹیج پر گانا بجنا شروع ہوا تو سلمان نے زور زور سے مائیک پر کہنا شروع کر دیا، ’قطرینہ کیف تم جہاں کہیں بھی ہو سٹیج پر آ جاؤ۔‘لیکن قطرینہ کیف اپنی جگہ سے نہ ہلیں تب سلمان نے دوبارہ اعلان کیا کہ ’اوکے فائن۔ کیٹ نہیں بلکہ کیٹ کپور جہاں بھی ہیں آ جائیں۔ انہیں اس نغمے پر ڈانس کرنا ہے۔‘تب باقی لوگوں نے بھی قطرینہ کو زبردستی سٹیج پر چڑھا دیا اور انہیں ڈانس کرنا پڑا۔
جب قطرینہ سٹیج پر پہنچیں سلمان تب بھی جملہ کسنے سے باز نہیں آئے اور کہا، ’میں کیا کروں۔ میں نے تو تمہیں کیٹ خان بننے کا موقع دیا تھا لیکن تم نے کیٹ کپور بننا پسند کیا۔‘خیال رہے کہ ماضی میں قطرینہ کیف اور سلمان خان کی نزدیکیوں کی خبریں آتی رہی تھیں اور آج کل قطرینہ اور رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں گرم ہیں۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…