اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی جانے والی خصوصی پروازوں کے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد کمی کردی۔ ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہاکہ کرایوں میں کمی متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور پروازوں کے کرایوں کو کم کرکے گیارہ سو دس درہم کردیا گیا ہے،
متحدہ عرب امارات کے ملتان اور کراچی کے لئے ٹکٹ بالترتیب 957 درہم اور 810 درہم دستیاب ہوں گے۔زلفی بخاری نے کہاکہ خصوصی پروازوں کے لئے کرایوں میں کمی کا فیصلہ 25 اپریل سے نافذ العمل ہوگا، ہم تمام ایئر لائنز سے بولی جمع کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں، پہلی ترجیح پی آئی اے کو دی جاتی ہے اگر وہ سب سے کم بولی لیتی ہے، اب فضائی کمپنیوں کو ترجیح دی جارہی ہے جو شہریوں کو سستی ہوائی جہاز کی پیش کش کرسکیں۔