بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بغداد میں دفاعی اہمیت کی حامل جگہ حزب اللہ ملیشیا کے قبضے میں کیسے گئی؟ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے وسط میں پارلیمنٹ ہائوس کے بالمقابل تزویراتی اور دفاعی اہمیت کی حامل جگہ پر عراقی حزب اللہ ملیشیا کے قبضے نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق میں سماجی

کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اس جگہ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ اس جگہ پر ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ بریگیڈ کا قبضہ ہے۔عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے ڈائریکٹر اور ان کے برادر نسبتی فالح الفیاض(الحشد ملیشیا کے سابق سربراہ)نے گرین زون میں آنے والی یہ جگہ سرمایہ کاری کے لیے حزب اللہ بریگیڈ کو دی ہے۔ جہاں حزب اللہ بریگیڈ نے قبضہ کیا اس کے سامنے وزیراعظم کا مہمان خانہ قائم ہے۔ حزب اللہ ملیشیا نے اس جگہ اپنے خیمے گاڑھ لیے ہیں۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے بغداد کے گرین زون، سخت حفاظت والے علاقے، سفارت خانوں کے بیچ اہمیت کے حامل مقام کو ایک جنگجو گروپ کے حوالے کرنے پرحکومت سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…