بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تنگ پتلونیں پہننے والی لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک عشرے سے تنگ جینزاور ٹرازرکا فیشن مقبول عام ہو چکا ہے، خصوصا خواتین کی کثیر تعداد تنگ جینز اور ٹرازر پہننا پسند کرتی ہے۔شاید یہ جان کر ان تنگ ملبوسات کے شوقین مردوخواتین اپنی پسند پر نظرثانی کریں کہ ایک برطانوی خاتون کو تنگ جینز پہننے کی وجہ سے 4دن ہسپتال میں گزارنے پڑے۔
خاتون تنگ جینز پہن کر ایک خاندان کا سامان دوسرے گھر میں منتقل کرنے میں مدد کرتی رہی، اس نے کئی گھنٹے تک ان کے ساتھ کام کیا، اس دوران انتہائی تنگ جینز کی وجہ سے اس کے پیروں کو خون کی فراہمی انتہائی کم ہو گئی اور گھر واپس آتے ہوئے اس کے لیے چلنا ناممکن ہو گیا، وہ ٹانگوں میں انتہائی تکلیف کے ساتھ بے یارومددگار 4گھنٹے تک سڑک پر لیٹی رہی۔ 4گھنٹے بعد ریسکیو عملے نے اس کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 4روز تک اس کو طبی امداد دی جاتی رہی۔خاتون نے اس قدر تنگ جینز پہن رکھی تھی کہ ڈاکٹروں کو کاٹ کر اس کے جسم سے الگ کرنی پڑی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سارا دن اس خاندان کی مدد کرتی رہی، گھر واپس جاتے ہوئے ٹانگوں میں شدید تکلیف شروع ہو گئی اور وہ زمین پر گر گئی، اس نے کہا کہ میری دونوں ٹانگیں ساکت ہو چکی تھیں اور میں انہیں حرکت دینے کے قابل نہیں رہی تھی، حتی کہ بارہا کوشش کے باوجود میں کھڑا ہونے میں بھی ناکام رہی۔کئی گھنٹوں بعد شہریوں کی مجھ پر نظر پڑی اور انہوں نے ریسکیو عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے مجھے ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تنگ جینز کی وجہ سے خاتون کے پنڈلیوں کے مسلز بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تنگ لباس کی وجہ سے اس کی ٹانگوں میں خون کی فراہمی انتہائی کم ہو گئی جس سے ان میں سوجن آ گئی اور مسلز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو اب تک رپورٹ ہوا ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…