بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بہترین صحت کیلئے ٹوتھ برش کتنے عرصے بعد تبدیل کرلینا چاہیے ؟ماہرین نے بتادیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) آپ نے دانت چمکانے کا سنہری اصول تو سن رکھا ہوگا کہ دن میں کم از کم دو بار دو منٹ کے لئے اپنے دانتوں کو صاف کریں لیکن یہ تمام مشق بے کار ہوجاتی ہے اگر ہم ایک پرانا ٹوتھ برش استعمال کررہے ہوں۔لیکن اس بات کا کیسے پتا لگایا جائے کہ ہم جو برش کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔
اس بات کا جواب ماہرین صحت نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برش کے ریشوں کی سمت سیدھی ہونے کی بجائے ادھر ادھر ہوگی تووہ صحیح طریقے سے صفائی نہیں کریں گے اور نتیجہ کے طور پر ہمارے دانتوں میں جراثیم رہیں گے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ترجمان میٹ میسیا کا کہنا ہے کہ جب برش کے ریشے سیدھی سمت میں نہ ہوں تو وہ صحیح طریقے سے دانتوںکو صاف نہیں کرتے اور ہمارے دانتوں میں جراثیم موجود رہ جاتے ہیں۔ایک اور ماہر دندان ایلس لی کا کہنا ہے کہ چاہے برش کتنا ہی اچھا اور بہترین کوالٹی کا کیوں نہ ہو،اسے تین ماہ کے بعد تبدیل کرنا آپ کی دانتوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔
اگر آپ کو یہ یاد نہ رہے کہ آپ نے برش کب استعمال کرنا شروع کیا تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ توٹھ برش کے نیچے کسی مارکر سے برش استعمال کی تاریخ لکھ دی جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…