اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز گل نے وزیراعظم کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ رزلٹ آنے سے متعلق کہا ہے کہ میڈیا غیر ضروری خبریں ذرائع سے مت چلائیں ۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ کیساتھ شیئر کر دیا جائے گا ۔ ابھی تک کوئی ٹیسٹ رپورٹ نہیں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ
خبر زرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ اے شئعر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ سے متعلق خبریں چلائی جارہی تھیں کہ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے ۔ تاہم شہباز گل نے تمام خبروں کی تردید کردی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔ جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ اے شئعر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 22, 2020