ٹوکیو(این این آئی)امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے ایشیائی ممالک کے شیئرز بھی متاثر ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے دن ٹوکیو، ہانگ کانگ، شھنگائی اور نیو یارک اسٹاک فیوچرز میں واضح مندی دیکھی گئی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا اور لاک ڈائون کے
سبب بیس اپریل کو امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت صفر ڈالر سے بھی نیچے گر کر منفی میں چلی گئی۔ رواں سال کے آغاز میں فی بیرل یہ قیمت تقریبا ساٹھ امریکی ڈالر تھی لیکن گزشتہ روز یہ منفی 37.63 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس پیشرفت کو معیشت کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔