بیجنگ(این این آئی)معروف ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او کو 10 کروڑ ماسک، ایک کروڑ این 95 ماسک اور 10 لاکھ ٹیسٹ کٹس فراہم کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جیک ما کا کہنا تھا کہ یہ امداد دنیا کے 150 سے
زیادہ ممالک اور خطوں میں پہچائی جائے گا اور اس کی ترسیل مختلف ممالک میں انتھائی ضرورت کی بنیاد پر پوگی۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متحد ہو کر ہمیں تیزی اور پراعتماد طریقے سے اس عالمی چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔چینی نژاد جیک ما ارب پتی ہیں انھوں نے اس سے پہلے افریقہ کے 54 ممالک کے لیے حفاظتی سامان اور ٹیسٹ کٹس بھجوائی تھیں۔