پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایمریٹس نے مزید شہروں کے لئے محدود پروازوں کا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایمریٹس جکارتا، منیلا، تائی پے، شکاگو، تونس، الجائرزاور کابل میں سفری خدمات کی فراہمی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جبکہ اس نے لندن اور فرینکفرٹ کے لئے بھی آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔ یہ خدمات شہریوں اور اپنے وطن کا سفر کرنے والے افراد کی واپسی میں معاون ہوں گی۔مسافر ایمریٹس ڈاٹ کام پر یا اپنے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے براہ راست بکنگ کرواسکتے ہیں۔

صرف وہ شہری سفر کرسکیں گے جو داخلے کی شرائط پوری کرسکیں اور اپنے وطن جانے کے خواہش مند ہوں ۔ مسافروں کیلئے اس ملک کے قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔ دبئی سے پروازوں کی روانگی اور خدمات میں اضافے کے ساتھ ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر اپنے آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کیلئے متحدہ عرب امارات کے حکام اور منزل مقصود والے ملک میں صحت و حفاظت کیلئے نافذ تمام قوانین سے مطابقت ضروری ہے۔ اس عرصے کے دوران سیٹ کے انتخاب اور آن لائن چیک ان کی سہولت سمیت دیگر خدمات جیسے شوفر ڈرائیو اور لاؤنج کسی مقام کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی۔ ایمریٹس ان پروازوں پر تبدیل شدہ خدمات بھی فراہم کرے گا۔ مطالعہ کے لئے میگزین اور دیگر طباعتی اشیاء موجود نہیں ہوں گی تاہم سفر کے دوران کھانے و مشروبات سے تواضع جاری رہے گی۔ البتہ ، کھانے پینے کی سروس کے دوران پیکیجنگ اور پیش کرنے کا طریقہ تبدیل کیا جائے گا تاکہ مسافر و کیبن کریو کے درمیان فاصلہ رہے اور انفکیشن پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ ان پروازوں پر کیبن کا سامان قبول نہیں کیا جائے گا۔ کیبن میں ساتھ رکھنے والا سامان لیپ ٹاپ، ہینڈ بیگ، بریف کیس یا بچوں کے سامان تک ہی محدود ہوگا۔ دیگر تمام سامان چیک ان ہوگا اور صارفین کے سامان کے چیک ان کے لئے کیبن بیگیج الاؤنس کا اضافہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو سفر کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،

وہ ایئرپورٹ اور جہاز میں سفر کے وقت اپنا ماسک پہنیں۔ مسافر روانگی سے تین گھنٹے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر چیک ان کیلئے پہنچ جائیں۔ ایمریٹس کے چیک ان کاؤنٹرز ان سفری مقامات کے لئے تصدیق شدہ بکنگز رکھنے والے مسافروں کو ہی چیک ان کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔ دبئی میں ہر سفر کے بعد ایمریٹس کے تمام جہازوں کو خصوصی صفائی کے ساتھ جراثیم کش اجزاء سے صاف کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…