پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

زمین اپنی ساڑھے تین ارب سال کی تاریخ کے چھٹے سب سے بڑے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی

datetime 21  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)زمین اپنی ساڑھے تین ارب سال کی تاریخ کے چھٹے سب سے بڑے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔یہ خطرناک حقیقت پرسٹن، اسٹین فورڈ، برکلے اور میکسیکو یونیورسٹی سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں میں کی گئی ایک اہم تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ۔ تحقیقی رپورٹ میں زمین پر پڑنے والے انسانی اثرات کی کہیں زیادہ خطرناک تصویر پیش کی ہے۔زمین پر حیاتیات کے خاتمے کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی آلودگی اور جنگلات کاختم ہونا شامل ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ زمین پر حیاتیات کے خاتمے میں سب سے پہلے انسان کا وجود مٹ سکتا ہے اس لیے کہ ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کے خاتمے کی شرح معمول سے 114 گنا تیز ہے۔یاد رہے کہ بڑے پیمانے پر حیاتیات کے خاتمے کا آخری ایسا واقعہ ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے پیش آیا تھا، تب ڈائینوسارز اس سیارے سے نابود ہو گئے تھے۔مطالعہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی نوع تین نسلوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ایک سائنسدان گیراڈو سےبالوس کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو زمین پر زندگی کے دوبارہ نمودار ہونے میں کئی لاکھ سال لگ جائیں گے اور انسانوں کے بھی ابتدائی دور میں ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 1900ءسے اب تک ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کی 400 انواع کا خاتمہ ہوچکا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا نقصان عام طور پردس ہزار سالوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…