اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

مولانا ناصر مدنی اور پیر آف بلاوڑہ شریف کے درمیان صلح ،کیا چیزیں طے پا ئیں اور صلح کہاں پر ہوئی؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 20  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مولانامحمد ناصر مدنی اور پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ کے درمیان صلح ،مولانا ناصر مدنی ، حق خطیب حسین کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ماضی میں ان پر لگائے جانے والے الزامات سے بھی دستبردار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ اور معروف خطیب مولانا محمد ناصر مدنی کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

حق خطیب حسین علی بادشاہ مولانا ناصر مدنی سے صلح کے لئے رات گئے ان کے گھر پہنچے جہاں مولانا ناصر مدنی اور حق خطیب کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مذہبی شخصیات کے درمیان صلح کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے چل رہا تھا اور چند اہم شخصیات اس معاملے کو حل کرنے کے لئے معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف تھیں۔مولانا ناصر مدنی حق خطیب حسین علی بادشاہ سے ہونے والی ’’صلح‘‘ بارے آج کسی بھی وقت پریس کانفرنس کرینگے،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر مدنی کے ملزمان جن میں تین بھائی برطانوی شہری اور حق خطیب حسین کے خاص مریدوں میں شامل ہیں جلد ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہو جائیں گے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کھاریاں کے علاقے میں چار ملزمان نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر مولانا ناصر مدنی کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ،گرفتار ملزموں میں غلام ربانی، علی عباس، ناظم حسین اور آصف اقبال شامل تھے جبکہ پانچویں ملزم رضوان خان مفرور ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں رضوان خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے بعد منظر عام پر آتے ہوئے مولانا ناصر مدنی پر انتہائی شرمناک الزامات بھی عائد کئے تھے جن کی مولانا ناصرمدنی نے تردید کی تھی اور حق خطیب حسین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…