اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کرونا وائرس سے صورتحال انتہائی افسوسناک ہونے لگی ۔ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی تیزی کیساتھ اضافہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 159ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے آج 21افراد جاں بحق
ہو گئے ہیں جبکہ 252نئے کیسز بھی سامنے آئیں ہیں ۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993تک پہنچ گئی ہے ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخواہ میں ہوئی جو کہ 60ہیں ، سندھ میں 55، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5گلگت میں 3اور اسلام آباد میں اب تک کرونا وائرس کی وجہ سے 2ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ بروز اتوار ملک بھر سے 21ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 252نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ۔