لندن (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہاپنی اصل عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی۔ادا کارہ میرا کے مطابق انہوں نے 14 یا 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم کانٹا 1995 ریلیز ہوئی تھی۔ میرا نے کہا کہ سرچ انجن گوگل ان کی عمر غلط بتاتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ میرا کو عفت عمر نے اپنے ویب شو میں مدعو کیا جہاں میزبان نے میرا سے
سوال کیا کہ میں اگلے سال فروری میں 48 سال کی ہوجاؤں گی آپ عمر میں مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں؟میزبان کے سوال پر یا تو میرا جی کو جواب دینا تھا یا تو سوال کا جواب دئیے بغیر میز پر رکھی ہری مرچ کو کھانا تھا۔اداکارہ میرا نے انٹرویو میں اپنی عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنی عمر بتاؤں گی تو میں ساری خواتین کو توہین کروں گی کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے۔