اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب میں کتنے ارب ڈالرزکے معاہدوں کی منظوری دیدی گئی ، سعودی سفیر تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف

شعبوں میں 8 معاہدوں اور یاداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ نے جن ایم او یوز کی منظوری دی ہے ان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے 20 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبے شامل ہیں۔سعید المالکی نے بتایا کہ گوادر میں8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے جب کہ معدنیات، سعودی اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں تکنیکی تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ میٹرولوجی، کھیل، پیٹروکیمیکل سیکٹراور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں ایم او یو سائن ہوئے تھے۔سعودی سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئل، توانائی، متبادل انرجی اور معدنیات کے 4 بڑے معاہدے ہوئے ہیں، آئل ریفائنری کے منصوبے 5 سال، متبادل انرجی میں ونڈ اور سولرکے منصوبے 3 برس میں مکمل ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ایم او یوز پر دستخط سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئے تھے، سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…