جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فنکاروں کو آن لائن بھی پاکستانیوں کیساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بھارتی فلم ملازمین کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے اگرچہ پہلے ہی بھارتی فنکاروں، اداکاروں اور کسی بھی طرح کے شوبز و میوزک فیسٹیول کرنے والے افراد کو پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک رکھا تھا۔تاہم اب اس تنظیم نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے اپنے ملک کے فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن ویڈیوز بنانے

یا ان کیساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ایف ڈبلیو آئی سی ای نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپنے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں سمیت تمام تکنیکی کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آن لائن کوئی بھی سرگرمی نہ کریں۔تنظیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو پتہ چلا ہے کہ کچھ بھارتی فنکار تنظیم کی بندش کے باوجود پڑوسی ملک پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔تنظیم نے اپنے نوٹیفکیشن میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا حوالہ دیا اور کہا کہ تنظیم کو پتہ چلا ہے کہ مذکورہ پاکستانی گلوکار کے ساتھ کچھ بھارتی موسیقار آن لائن کام کرنے جا رہے ہیں، تاہم تنظیم اس بیان کے ذریعے ایسا قدم اٹھانے والوں کو روک رہی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کچھ بھارتی موسیقاروں اور تکنیکی عملے نے حال ہی میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن پروگرام میں معاونت کی اور یہ کہ وہ مزید بھی ایسا کرنے جا رہے ہیں جو کہ تنظیم کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔نوٹیفکیشن میں ارکان کو خبردار کیا گیا کہ وہ پاکستانی فنکاروں یا اداکاروں کے ساتھ آن لائن بھی کام کرنے سے گریز کریں، دوسری صورت میں ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…