جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں یہ کام نہیں کرسکتی ! ثانیہ نشتر نے وفاقی وزرا کو صاف انکار کردیا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے وزرا کو احساس پروگرام کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کابینہ اجلاس میں وزراء کو احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

وزرا ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے رویے پر حیران ہو گئے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا موقف ہے کہ ریکارڈ کی فراہمی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ریکارڈ کی فراہمی سے پروگرام کو سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔وفاقی وزراء ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے جواب سے غیر مطمئن ہوگئے۔وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی تفصیلات مانگنے کی بحث کو ختم کرا دیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل میں بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کی احساس ایمرجنسی رقم سے کسی کو بھی غیرقانونی طور پر کٹوتی کی اجازت نہیں دی جائے گی،تمام ریاستی ادارے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں احساس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھانوں میں درج ایف آئی آرز دیکھ رہے ہیں اور میں تمام فراڈ کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہوں۔اپنی آخری سانس تک بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم کرتے ہوئے۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے ایک خط لکھا ہے جس میں احساس کے ریجنل دفاتر میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستحق افراد میں رقوم کی مکمل ادائیگیوں کیلئے شفافیت کو ہر ممکنہ طور پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت پانچویں روز بھی چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق افراد میں ایمرجنسی کیش کی فراہمی جاری ہے۔ 9 اپریل سے لے کر اب تک ملک بھر کے 2.095 ملین خاندانوں میں 25.68 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…