بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد، ان کے اہل خانہ اور ان کے سیکرٹری کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس، اہل خانہ اور سیکرٹری کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے نائب قاصد کو پولی کلینک اسلام آباد میں آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارت پاک سیکرٹریٹ میں کورونا کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکام نے وہاں موجود3 وزارتوں کے دفاتر کو سیل کردیا تھا۔قبل ازیں پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اب تک مریضوں کی تعداد 5812، ہلاکتوں کی تعداد 100ہو گئی جبکہ صحت یاب ہونیوالے والے افراد کی تعداد بھی 13سو سے زائد ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اسد علی طور نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے نائب قاصد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، چیف جسٹس خود بھی عدالت نہیں آئے جس وجہ سے بینچ ٹوٹ گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی جس کے باعث انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…