جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے بھارتیوں کو سخت وارننگ

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں فلمی صنعت کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) نے بھارتی فنکاروں کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستانی کے ساتھ کام نہ کریں۔ایف ڈبلیو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں اپنے تمام اراکین کو خبردار کیا گیا کہ پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور ٹیکنیشنز کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فرام سمیت کہیں بھی کسی قسم کا کام نہ کریں۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز نے اس بات کو افسوس ناک قرار دیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران کچھ بھارتی آرٹسٹ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں کے ساتھ نئے پروجیکٹس کی تیاری کے مراحل میں ہیں۔بھارتی تنظیم نے خبردار کیا کہ کسی بھی پاکستانی فنکار یا گلوکارکے ساتھ کسی بھی قسم کا کام کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…