نیویارک (این این آئی)امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے کہاہے کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔ ایک انٹرویو میں گلوکار سلمان احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں بدستور قرنطینہ میں ہوں۔گلوکار اپنی طبیعت سے
پریشان نظر آئے اور کہا کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔سلمان احمد کا تھا کہ نیویارک میں کبھی ایسی کیفیت نہیں دیکھی۔چند روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھاکہ ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں، اس حوالے سے جلد ٹیسٹ کرواؤں گا