جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

کورونا دنیا بھر میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد نگل گیا،18لاکھ متاثر

datetime 13  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس نیایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زندگیاں چھین لیں، ساڑھے 18 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ جبکہ 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد اس سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 538 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے

جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مزید 733 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔اسپین میں مزید 603 ہلاکتوں کے بعد تعداد 17 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے اور وہاں اب تک 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد اس کا شکار ہیں اور62 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔جرمنی میں مزید 151 افراد جان سے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے اور60 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مزید 431 افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے زیادہ ہے ، وہاں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض ابھی بھی ہیں جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔فرانس میں اس وبا سے مزید 561 افراد کی جان چلی گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہیں اور 27 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…