منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے مسجدحرام کے توسیعی حصوں میں اذان کی آواز پہنچانے کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لیا

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ مسجد کے کونے کونے میں صاف اور مکمل آواز پہنچانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہا ہے مگرسعودی عرب کی حکومت نے اس چیلنج سے بھی کامیابی سے نمٹ لیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حال ہی میں مسجد حرام کے ساﺅنڈ سسٹم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں “ایم سی آر” طرز کے سسٹم کے ذریعے حرم شریف میں آذان، نمازوں بالخصوص نماز تراویح کی آواز کو حرم کے اندر اور قرب وجوار تک نہایت صفائی کے ساتھ پہنچانے کا اہتمام کیاگیا ہے۔مسجد حرام کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینیر فارس الصاعدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران تراویح میں نمازیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور اب یہ تعداد15 لاکھ نمازیوں تک جا پہنچی ہے۔ مسجد حرام میں نماز تراویح کی ادائیگی میں لوگوں کی دلچسپی کی دیگر وجوہات میں ایک یہاں کا ساﺅنڈ سسٹم بھی ہے۔ تمام مقتدی امام کی قرائت کومکمل صفائی کے ساتھ سن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…