ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیاز، لہسن، ٹماٹر، آلو اور چینی آٹا بھی سستا،ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہو گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 18.15 فیصد، لہسن 12.02 فیصد، ٹماٹر7.34، آلو 5.65، آٹا2.57 ، چینی 0.91 فیصد اورایل پی جی میں 3.85 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 9 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ124.97 پوائنٹس ریکارڈکیا گیا،گزشتہ ہفتہ میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 125.52 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،17733 سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے ، 29518 سے لیکر44175 روپے اور44175 روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوںکے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.59 فیصد، 0.51 فیصد، 0.45 فیصد، اور0.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ہفتہ رفتہ کے دوران 14 اشیاء￿ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کی قیمتوں میں کمی اور26 اشیاء￿ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء￿ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں دال مونگ، مسور، ماش، گرام، کیلام بیف، گڑ، مٹن، واشنگ سوپ، چکن، اری 6 چاول، سرسوں کاتیل،تازہ دودھ اورخشک دودھ شامل ہیں۔ جن اشیاء￿ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ان میں پیاز، لہسن، ٹماٹر، آلو، آٹا، چینی، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل اورانڈے شامل ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 18.15 فیصد، لہسن 12.02 فیصد، ٹماٹر7.34، آلو 5.65، ا?ٹا2.57 ، چینی 0.91 فیصد اورایل پی جی میں 3.85 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…