جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

کرونا سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین بھی پاکستان کی مدد کو آن پہنچی، انتہائی اہم اعلان کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد، برسلز ( آن لائن )یورپی یونین نے کورونا وائرس سے پڑنے والے سماجی اور معاشی اثرات پر سول سوسائٹی کے ذریعے آگاہی پھیلانے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار یورو کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میں موجود یورپی یونین مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘یورپی یونین نے پاکستان میں کورونا وائرس سے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے سول سائٹی کی تنظیموں کی شراکت اور صلاحیت کو مضبوط بنانے کی خاطر تعاون کا فیصلہ کرلیا ہے’۔

بیان کے مطابق ‘اس حوالے سے پاکستان میں موجود یورپی یونین وفد نے 66 لاکھ 50 ہزار کے مالی تعاون کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں سے معاشرے میں مختلف برادریوں پر پڑنے والے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے اور نوجوانوں کی آواز کو نمایاں کرنے کے لیے منصوبے طلب کرلیے ہیں’۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ یونین کو پاکستان میں کورونا وائرس کے بحران سے سماجی اور معاشی اثرات پڑنے کا علم ہے جس سے معاشرے میں مختلف طبقوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس سے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حکومتی ڈھانچے کے استحکام کو بھی امتحان کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کی معیاری تعلیم اور معاشی مواقع تک عدم رسائی سے طویل مدتی استحکام اور معاشی حالات کو خطرات لاحق ہیں’۔معاشی خطرات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ‘کورونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں مختصر مدتی اثرات کا خطرہ بڑھ گیا ہے’۔یورپی یونین نے مالی تعاون کے حوالے سے کہا ہے کہ ‘یورپی یونین کے منصوبے نوجوانوں سے منسلک ہوں گے جس میں ذیلی گارنٹ کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘کورونا وائرس نے پاکستان اور یورپ میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یورپی یونین شراکت داری اور خیرسگالی کے طور پر اس بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی تعاون کررہا ہے’۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ایندرولا کامینارا کا کہنا تھا کہ ‘کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہمارے معاشرے کے محروم طبقے زیادہ اہم ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘سول سوسائٹی کی تنطمیں ان اثرات کے حوالے سے ایک اہم کردار رہی ہیں اور ان کے فعال کردار سے معاشرہ مضبوط ہوتا ہے’۔یورپی یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام کے ساتھ قریبی رابطوں میں تعاون کی نوعیت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یورپی یونین پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے اور 2014 سے 2020 کے دورانیے میں معاونتی منصوبوں کی مالیت 60 کروڑ 30 لاکھ یورو تک پہنچ چکی ہے’۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد یورپ میں ہے جہاں اٹلی اور اسپین سرفہرست ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہزار 688 ہوگئی ہے جبکہ 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…