جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے 150 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان محفوظ مقام پر منتقل

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ڈیڑھ سو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے، نجی ٹی وی چینل نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے سعودی شاہی خاندان پر بھی حملہ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کرونا وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔ رپورٹ میں

مزید دعویٰ کیاگیا کہ شاہی خاندان کے 150 کے قریب افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان جدہ کے قریب محفوظ جزیرے پر منتقل ہو گئے ہیں۔دوسری طرف سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سعودی عرب میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک 41 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کل کیسز کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…