بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے پھیلائوکے باوجود کئی ملکوں کا پابندیوں میں نرمی پر غور، امریکا،اسپین ،اٹلی،چین،چیک جمہوریہ،آسٹریا ،فرانس میں حیران کن اقدامات

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، کئی ممالک غور کر رہے ہیں کہ اس وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاون میں نرمی کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد وبا کے مرکز بننے والے شہر ووہان کو بھی مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

ووہان گزشتہ 76 روز سے لاک ڈاون میں تھا۔ تاہم اب شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔اٹلی اور اسپین میں کرونا وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ماہرین صحت تنبیہ کر رہے ہیں کہ یہ بحران ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔ لہٰذا اگر ملکوں نے احتیاطی تدابیر میں کمی کی تو وائرس کی دوسری لہر مزید تباہی پھیلا سکتی ہے۔لیکن اس کے باوجود امریکہ سمیت کئی ممالک پابندیوں میں نرمی کر رہے ہیں یا نرمی پر غور کر رہے ہیں۔امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق وہ لوگوں کو ہدایات جاری کر رہے ہیں کہ جن افراد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں وہ اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز فی الحال اہم ضروریات زندگی سے متعلق شعبہ جات میں کام کرنے والوں کے لیے جاری کی گئی ہیں۔فرانس میں بھی لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کرنے پر بحث جاری ہے۔ فرانس میں جاری لاک ڈاون کی مدت 15 اپریل کو ختم ہو رہی ہے لیکن فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق اس میں توسیع کر دی جائے گی۔ البتہ کچھ حلقوں میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ پابندیوں میں نرمی کی جائے۔اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں آسٹریا اور چیک ری پبلک کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر چکے ہیں۔آسٹریا میں چھوٹی دکانیں، ہارڈ ویئر اسٹور اور گارڈن سینٹرز منگل سے کھول دیے گئے ہیں۔ شاپنگ مالز اور ہیئر سیلون وغیرہ آئندہ دو ہفتوں میں کھول دیے جائیں گے۔ البتہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی حکام نے بھی عندیہ دیا کہ ملک گیر لاک ڈاون کی حالیہ مدت کے اختتام پر پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ برطانیہ میں لاک ڈاون کی مدت آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…