اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جس پر عمل درآمد 17 اپریل سے شروع ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے بتایا کہ عوام کو رمضان میں 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی،
رمضان ریلیف پیکج پرعملدرآمد 17 اپریل سے شروع ہو گا۔عمر لودھی کے مطابق رمضان ریلیف پیکج پر عملدرآمد 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مشروبات پر 15 فیصد، بیسن پر 10 فیصد، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت چائے پر 8 سے 10 فیصد سبسڈی ہو گی جبکہ ای سی سی نے مزید یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی بھی ہدایت کر دی ہے اور ایک ماہ کے اندر مزید 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں بجلی صارفین کے ریلیف سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، حکومت نے بجلی صارفین کو 185 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کی سفارش کی ہے۔