جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

“اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں۔ا مریکہ میں ایسے لگتا تھا جیسے قیامت آگئی ہو”، امریکا میں مقیم کرونا وائرس کے شکار پاکستانی گلوکارسلمان احمدکے ہوشربا انکشاف ، پاکستانیوں کیلئے ایسے موقعے پر انتہائی اہم پیغام بھی دیددیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو یارک سنسان ہو گیا ، یہاں وارزون ہے ، ہر اسپتال میں لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے امریکا میں کرونا وائرس پھیلائو سے متعلق ہوشربا انکشافات کیےہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہر طرف موت کا سماں ہے ایسے لگتا ہے کہ قیامت آچکی ہے ،سٹرکیں سنسان اور ہسپتال لاشوں سے بھرے پڑے ہیں ،

لوگ کو اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ صورت حال انتہائی خراب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ نیو یارک وارزون کی کیفیت میں مبتلا ہے جس کی جہ سے یہاں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروانا انتہائی مشکل ہے ۔ خود سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سر اور جسم میں شدید درد ،شدید چکر اور گلہ خراب تھا ایسی صورتحال میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اب بھی قرنطینہ میں ہوں ۔ انہوں نے عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ایسی صورتحال میں گھبرائیں نہیں بلکہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں ، کرونا وائرس جان لیوا نہیں بس احتیاط کی ضرورت ہے ، اگر کسی کی رپورٹ مثبت آئے تو خود کو آئسولیٹ کر لے اور ڈاکٹروں تجویز کردہ ادویات کا استعمال کرے ، میں کلونجی ، شہد، لیموں اور دیگر اشیاء استعمال کر رہا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…