اسلام آباد (این این آئی)چینی اسکینڈل پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں محکمہ خزانہ نے سبسڈی دینے کی مخالفت کی تھی، سبسڈی کو معیشت میں بگاڑ سمجھا جاتا ہے، واضح طور پر کہا تھا کہ اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔ ایک بیان میں ہاشم جواں بخت نے کہاکہ مفادات کے ممکنہ ٹکرائوکے
پیش نظر شوگر سیکٹر سے متعلق کسی بھی فیصلے سے فاصلہ برقرار رکھا ہے، یہ حقیقت میر ے ساتھ کام کرنے والوں کو معلوم ہے۔29 دسمبر 2018 کے کابینہ اجلاس میں محکمہ خوراک کا واضح موقف تھا کہ سبسڈی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔ اس معاملے پر کابینہ اجلاس سے قبل دو اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے تھے، وہ ان میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔